ہاؤسنگ کے میدان میں مالی سہولیات دینے والی کمپنی ٹاٹا ہاؤسنگ اور سرکاری اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی )نے بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر خواتین کو اپنا گھر خریدنے میں مدد کرنے کے مقصد سے ’’پاورٹو ویمن ‘‘فیسٹ کا اعلان کیا۔
کمپنی نے جاری
بیان میں بتایا کہ یہ میلا آٹھ مارچ سے 13مارچ تک جاری رہے گا اور اس دوران خواتین کو گھر خریدنے کےلئے خاص پیش کش دی جائیں گی۔
اس کے تحت گھر خریدنے کی خواہش مند خواتین صارفین کو شروعات میں معاہدے کی رقم کا صرف 20فیصد حصہ دینا ہوگا اور باقی رقم اس وقت دینی ہوگی جب وہ گھر میں رہنا شروع کردیں گی